شہباز شریف اور یورپی کونسل صدر میں رابطہ

4 گھنٹے قبل
شہباز شریف اور یورپی کونسل صدر میں رابطہ

اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر کو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دیرپا سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔اس موقع پر دونوں فریقین نے زور دیا کہ کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کے لیے سفارت کاری کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے۔