بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر طوفان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر طوفان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

Nov 18, 2026|ویب ڈیسک

بنوں( اباسین خبر) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر طوفان سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر کیے گئے اس آپریشن میں گیدڑ کیمپ اور ترخندہ کراسنگ کے مقامات پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران خارجی کمانڈر طوفان سمیت 4 افراد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں، شہریوں اور دیگر افراد سے بھتہ وصول کرنے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد ہلاک افراد کی لاشوں کے علاوہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیے جانے کی اطلاع ہے۔سکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔