کوئٹہ میں واسا کے خلاف احتجاجی دھرنا، مغربی بائی پاس پر ٹریفک معطل
Nov 18, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کے سینکڑوں افراد نے محکمہ واسا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔دھرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ مغربی بائی پاس سے گزرنے والے شہریوں، مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑک کی بندش کے باعث ایمبولینسوں اور دیگر ضروری کاموں کے لیے سفر کرنے والے افراد بھی پریشانی سے دوچار ہوگئے۔احتجاج کے نتیجے میں علاقے میں آمدورفت اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ واسا اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ شاہراہ پر ٹریفک بحال اور عوام کی مشکلات دور ہوسکیں۔