شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، ٹھکانے تباہ
Oct 2, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر)شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو ملیہ میٹ کر دیا۔ عزمِ استحکام ویژن کے تحت کی جانے والی اس کارروائی کا مقصد خطے سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے۔ عسکری حکام کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز پوری عزم و استقلال کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔