جِم کیری نے 64 برس کی عمر میں تیسری شادی کرلی
Oct 2, 2026|ویب ڈیسک
نیویارک( شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ من آہ کے ساتھ نجی تقریب میں شادی کرلی۔لاس اینجلس میں ہونے والی مختصر تقریب میں دونوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ جِم کیری اور من آہ کے تعلق کی خبریں کم از کم 2022ء سے سامنے آتی رہی ہیں۔رواں سال فروری میں دونوں پہلی مرتبہ پیرس میں منعقد ہونے والے سیزر ایوارڈز کی تقریب میں ایک ساتھ سرخ قالین پر نظر آئے تھے۔ اسی تقریب میں جِم کیری کو زندگی بھر کی فنی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز بھی دیا گیا تھا۔اعزاز وصول کرتے ہوئے اداکار نے اپنی تقریر میں من آہ کو اپنی ’’خاص ساتھی‘‘ قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا۔جِم کیری اس سے قبل دو شادیاں کرچکے ہیں، جبکہ ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔