ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز کا آج فیصل آباد میں آغاز

ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز کا آج فیصل آباد میں آغاز

Oct 2, 2026|ویب ڈیسک

فیصل آباد ( سپورٹس ڈیسک)فیصل آباد میں پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی خواتین انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ٹی20 سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی۔سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا سامنا بنگلادیش سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔ تینوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں تین مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی اور ہر ٹیم مجموعی طور پر 6،6 میچز کھیلے گی۔پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس ساڑھے 10 بجے ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی۔