محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے
Oct 2, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل کے موقع پر موجود نہیں ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث ایشین گیمز کے فائنل ڈے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔اے سی سی صدر نے ایشین گیمز میں شریک اور تمغے حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کرکٹ کے گولڈ میڈل میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل صبح ساڑھے 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔اس سے قبل کانسی کے تمغے کے لیے بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ صبح 5 بجے ہوگا۔