16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں: پی ٹی اے

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں: پی ٹی اے

Oct 2, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں واضح کیا ہے کہ ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، اس لیے وہ بچوں کی عمر کی تصدیق کا نظام قائم کرنے کے مجاز نہیں۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ غیر قانونی مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 15 لاکھ سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے جا چکے ہیں، تاہم سوشل میڈیا کمپنیوں کی مقامی رجسٹریشن نہ ہونے اور تکنیکی حدود کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔