کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کروڑوں روپے کے جرمانے
Oct 2, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس، دستاویزات اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 9 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے گئے جبکہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔