پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
Sep 19, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ:( اباسین خبر)بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔ پنجگور کے علاقے گوارگو میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی جانے والی کارروائیوں میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔