پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ مؤخر کردیا
Sep 19, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( اباسین خبر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری سابقہ اعلامیہ واپس لے لیا ہے۔کونسل نے 8 جولائی کو پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا، تاہم اب پروگرام کے تعلیمی ڈھانچے اور نصاب کا جامع جائزہ شروع کردیا گیا ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق بی ڈی ایس پروگرام کے ہاؤس جاب اور انٹرن شپ کے طریقہ کار کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پروگرام کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔کونسل کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی ڈھانچے سے متعلق مزید تفصیلات جامع جائزہ مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل جامعات کو بھی باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔