شان ٹیٹ دوبارہ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
Oct 5, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اس حوالے سے ان کے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات طے پاگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ دوسری مرتبہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کی رخصتی اور شین میکڈرمٹ کے استعفے کے بعد بورڈ نے شان ٹیٹ کے ساتھ معاملات حتمی کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، جبکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جلد پاکستان پہنچیں گے۔