پی سی بی کا این او سی سے انکار، پاکستان چیمپئنز ورلڈ ایونٹ سے باہر

پی سی بی کا این او سی سے انکار، پاکستان چیمپئنز ورلڈ ایونٹ سے باہر

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان چیمپئنز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کر سکے گی، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطلوبہ این او سی جاری نہیں کیا۔ٹیم کے مالک کامل خان کے مطابق پی سی بی نے این او سی نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے بورڈ سے فیصلے پر نظرثانی کی باضابطہ درخواست بھی کی تھی اور ٹیم کی شرکت سے متعلق مذاکرات میں مسلسل مصروف رہے۔کامل خان نے کہا کہ وہ پی سی بی کے اختیار اور فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تاہم انہیں افسوس ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لیجنڈری کرکٹرز پر مشتمل عالمی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع نہیں مل سکے گا۔انہوں نے کھلاڑیوں اور مداحوں کا صبر، تعاون اور مسلسل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔