ایشین گیمز اختتام پذیر، چین 341 تمغوں کے ساتھ سرفہرست
Oct 5, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا( سپورٹس ڈیسک) جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے، چین نے سب سے زیادہ تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔چین نے 169 طلائی سمیت مجموعی طور پر 341 تمغے اپنے نام کیے۔ میزبان جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔جنوبی کوریا نے 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایشین گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 10 تمغے جیتے، جن میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں، قومی دستہ تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے 29ویں نمبر پر رہا۔