سعودی کابینہ کا اہم آبی گزرگاہوں میں آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے پر زور

سعودی کابینہ کا اہم آبی گزرگاہوں میں آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے پر زور

Sep 30, 2026|ویب ڈیسک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کابینہ نے آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں آبنائے ہرمز میں 28 فروری سے قبل کی صورتحال بحال کرنے اور بحری آمدورفت پر کسی فیس یا پابندی کی مخالفت کی گئی۔ کابینہ نے اہم آبی راستوں کو دباؤ یا دھمکیوں کیلئے استعمال کرنے کو مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری پر زور دیا۔