قطری وزیراعظم کا نیتن یاہو پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والے واقعات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کے ذمہ دار افراد جنگی مجرم ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی ان ذمہ داروں میں شامل قرار دیا۔ قطری وزیراعظم نے 7 اکتوبر کے حماس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا، جبکہ قطر پر حماس کی مالی معاونت اور امریکا میں اثراندازی کے اسرائیلی الزامات مسترد کردیے۔