مراکش میں فاطمہ الزہرہ المنصوری پہلی خاتون وزیراعظم نامزد
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
مراکش( مانیٹرنگ ڈیسک)مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے پارلیمانی انتخابات میں کامیاب جماعت کی رہنما فاطمہ الزہرہ المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد کردیا۔ ان کی جماعت نے انتخابات میں 97 نشستیں حاصل کیں، جبکہ وکیل المنصوری ماضی میں وزیر ہاؤسنگ اور میئر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کریں گی اور 2030ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاریوں کی نگرانی بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔