سعودی عرب اور یونان کا بحری تحفظ اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب اور یونان کا بحری تحفظ اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور یونان نے محفوظ بحری راستوں کے تحفظ اور توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بین الاقوامی بحری راستوں کی حفاظت اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے عالمی منڈیوں پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشترکہ بیان کے مطابق یونان نے عالمی تیل منڈی میں استحکام برقرار رکھنے اور متبادل برآمدی راستوں، بالخصوص ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور معلومات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، خلائی ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، سیاحت اور ماحولیات کے شعبوں میں بھی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔