سعودی عرب کے دفاع کے لیے مصر کو فوجی تعاون کی اجازت

سعودی عرب کے دفاع کے لیے مصر کو فوجی تعاون کی اجازت

Oct 27, 2026|ویب ڈیسک

قاہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو ضرورت پڑنے پر سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔پارلیمنٹ کے بند کمرہ اجلاس میں دو تہائی ارکان نے صدر السیسی کی درخواست کی حمایت کی۔مصری آئین کے مطابق بیرونِ ملک فوجی کارروائی یا جنگی مشن میں حصہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کے دو تہائی ارکان کی منظوری ضروری ہے۔صدر السیسی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مصر کی ممکنہ فوجی کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہوگی۔ اس کا مقصد سعودی عرب کی سرزمین، سرحدوں، خودمختاری اور مقدس مقامات کا تحفظ ہوگا، جبکہ مصر کا یمن پر حملہ کرنے یا حوثیوں کے خلاف براہِ راست جارحانہ کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔