بوٹوکس کے بعد چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا تھا، بشریٰ انصاری

بوٹوکس کے بعد چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا تھا، بشریٰ انصاری

Oct 27, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شو بز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بوٹوکس کروانے کے بعد ان کے چہرے کی ساخت متاثر ہوگئی تھی۔اپنے حالیہ وی لاگ میں اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال قبل بوٹوکس کروانے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ نہیں کیا تھا۔بشریٰ انصاری کے مطابق وہ علاج کے بعد اسی طرف کروٹ لے کر سو گئیں اور 5 سے 6 روز بعد ان کے چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا، جبکہ ہونٹوں کی ساخت بھی تبدیل ہوگئی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں خدشہ ہوا کہ کہیں انہیں چہرے کا فالج تو نہیں ہوگیا، تاہم ڈاکٹر نے ان کی شکایت کو محض وہم قرار دیا۔ اس صورتحال کے باعث وہ کئی ماہ تک گھر سے باہر نہیں نکلیں۔بشریٰ انصاری نے زور دیا کہ ڈاکٹرز کو مریضوں کی شکایات سنجیدگی سے سننی چاہئیں اور علاج کے ممکنہ اثرات اور ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کرنا چاہیے۔