کینیڈا کپ اسکواش: نور زمان اور عشب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کینیڈا کپ اسکواش: نور زمان اور عشب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Oct 27, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان اور عشب عرفان نے کینیڈا کپ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔نور زمان نے دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کے میٹیاس نوڈسن کو 1-3 سے شکست دی۔ انہوں نے 46 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں 14-12، 11-7، 9-11 اور 11-1 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب عشب عرفان نے کولمبیا کے ساتویں سیڈ میگوئل روڈریگز کو 1-3 سے ہرایا۔ پہلے گیم میں 2-11 سے شکست کے بعد عشب عرفان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 3 گیمز 11-8، 11-6 اور 11-8 سے جیت لیے۔عشب عرفان نے 65 منٹ میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ٹورنٹو میں جاری پی ایس اے سلور ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 114,500 ڈالرز ہے۔