پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، اوپنر پاتھم نسانکا ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔سری لنکن کرکٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے پاتھم نسانکا کی جگہ لاہیرو اودارا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے بھی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔3 روزہ وارم اپ میچ کے لیے 13 رکنی پیٹرنز اسکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ میچ کے اختتام پر پیٹرنز اسکواڈ سے مزید 2 فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ، سعود شکیل، وکٹ کیپر غازی غوری، سعد بیگ، سلمان علی آغا اور لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان بھی شامل ہیں۔