سلمان خان کی تنقید، کترینہ کے وزن پر تبصرہ کرنے والے اعجاز وارث کی معذرت

سلمان خان کی تنقید، کترینہ کے وزن پر تبصرہ کرنے والے اعجاز وارث کی معذرت

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تنقید کے بعد کترینہ کیف کے وزن پر تبصرہ کرنے والے پاکستانی ریڈیو میزبان ڈاکٹر اعجاز وارث نے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔ڈاکٹر اعجاز وارث نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے ’’بگ باس 20‘‘ میں سلمان خان کی گفتگو دیکھی، جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ کترینہ کیف کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ بات انہوں نے ویڈیو کو دلچسپ بنانے کے لیے مذاق میں کہی تھی اور ان کا مقصد کترینہ کیف کو جسمانی ساخت کے حوالے سے شرمندہ کرنا نہیں تھا۔اعجاز وارث نے کترینہ کیف اور اپنے الفاظ سے دل آزاری کا شکار ہونے والے تمام افراد سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کا تبصرہ تکلیف دہ ہوسکتا تھا اور وہ اپنے الفاظ واپس لینا چاہتے ہیں۔سلمان خان نے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ حمل کے بعد وزن میں اضافہ معمول کی بات ہے، جبکہ کترینہ کیف جب دوبارہ فلموں میں کام شروع کریں گی تو خود کو فٹ کرلیں گی۔