اردوان کا مسئلہ کشمیر سمیت تنازعات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اردوان کا مسئلہ کشمیر سمیت تنازعات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔اردوان نے کہا کہ خطے کے تمام تنازعات کا حل اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ قراردادوں کے دائرہ کار میں بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ترک صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وہ ماضی میں بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اردوان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور ترکیہ کے درمیان پاکستان اور کشمیر کے معاملے پر اختلافات کے بعد تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کی مخالفت کرتا رہا ہے۔