جنوبی افریقہ میں گھر پر مسلح حملہ، 11 افراد ہلاک
Sep 23, 2026|ویب ڈیسک
کوازولو( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کوازولو میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔واقعہ ڈربن کے جنوب میں واقع ایک ٹاؤن شپ میں رات گئے پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے قبل رہائشی احاطے میں داخل ہوئے اور موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ متاثرین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ حملہ آور فرار ہونے سے پہلے گھر کے مالک کی گاڑی کو بھی آگ لگا گئے۔حکام کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری یا شناخت بھی سامنے نہیں آئی۔