اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ، فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک
Sep 23, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ( اباسین خبر)کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا، تاہم جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ علاقے میں تلاش اور صفائی کا آپریشن بھی جاری ہے۔