کوئٹہ کے شہریوں نے نئے صوبوں کو مسائل کے حل کا ذریعہ قرار دے دیا

کوئٹہ کے شہریوں نے نئے صوبوں کو مسائل کے حل کا ذریعہ قرار دے دیا

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر)بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، کوئٹہ کے شہری بھی اس تجویز کی حمایت میں سامنے آگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے انتظامی معاملات بہتر بنانے، عوامی مسائل کم کرنے اور بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ان کے مطابق ہر نئے صوبے کا اپنا وزیراعلیٰ اور انسپکٹر جنرل پولیس ہونے سے انتظامی نگرانی مزید مؤثر ہوسکتی ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی عوام تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔شہریوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوامی شکایات کے ازالے میں تیزی آسکتی ہے اور ملک میں یکساں ترقی و خوشحالی کے عمل کو تقویت مل سکتی ہے۔