27 ستمبر دھرنے کیلئے سرکاری اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد

27 ستمبر دھرنے کیلئے سرکاری اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے دھرنے کے پیش نظر خیبرپختونخوا پولیس نے اسلام آباد جانے والے عوامی نمائندوں اور اہلکاروں کیلئے سرکاری اسلحہ اور آنسو گیس کے استعمال سے متعلق سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔پولیس کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے والے عوامی نمائندوں کے ہمراہ کوئی سرکاری اہلکار مسلح نہیں ہوگا، جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ تعینات پولیس اہلکار بھی سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری آنسو گیس کے شیل اور دیگر پولیس سامان بھی کسی اہلکار یا عوامی نمائندے کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔پولیس حکام نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سرکاری حیثیت میں 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔