کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام

کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

کرم( اباسین خبر)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان پوسٹوں سے فتنۃ الخوارج کے عناصر نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سرحد پر موجود سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔دراندازی ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز سے بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری جواب دینے کیلئے فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔