ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو شرائط پیش کردیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو شرائط پیش کردیں

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے اپنی شرائط رکھ دی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات میں تہران کا مؤقف پیش کیا۔رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے امریکی بحری ناکہ بندی فوری ختم کرنے، منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے اور تمام ’’مزاحمتی محاذوں‘‘ پر جنگ بندی کی شرائط عائد کی ہیں۔ایران اس سے قبل بھی عندیہ دے چکا ہے کہ امریکی فوجی دباؤ اور ناکہ بندی میں کمی کی صورت میں تقریباً ایک ہفتے کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں جاری رابطوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے اور معاہدے تک پہنچنے کی امید ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان بنیادی شرائط پر اختلافات برقرار ہیں۔