رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ اور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاندان نے جاری بیان میں کرشنا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال آج دوپہر ہوا۔خاندان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ کرشنا مکھرجی کے انتقال کی اطلاع دی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت، دعاؤں اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔خاندان نے لوگوں سے سوگ کی گھڑی میں نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے، تاہم کرشنا مکھرجی کی آخری رسومات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔کرشنا مکھرجی کا تعلق موسیقی کے شعبے سے تھا اور انہیں 1982ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیسری آنکھ‘‘ کے گیت ’’عید کے دن گلے مل لے راجہ‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔کرشنا مکھرجی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد رانی مکھرجی کے مداحوں اور فلمی حلقوں میں بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔