فیصل قریشی کے کم ہوتے وزن نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی حالیہ تصاویر میں نمایاں وزن میں کمی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں مداح ان کے بدلے ہوئے حلیے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔حال ہی میں امریکا میں فیصل قریشی کی فوڈ بلاگر اور مرحوم گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید کے ساتھ تصویر سامنے آئی، جس میں اداکار پہلے کی نسبت خاصے دبلا نظر آئے۔ تصویر کے بعد ان کے وزن میں تبدیلی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔فیصل قریشی کی اہلیہ کے ساتھ سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں بھی صارفین نے ان کے نئے حلیے کو محسوس کیا اور تبصروں میں ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے۔فیصل قریشی ماضی میں اپنے وزن میں کمی کو غذائی معمول اور آنے والے کرداروں کی تیاری سے منسوب کر چکے ہیں، تاہم ان کی حالیہ ظاہری تبدیلی نے مداحوں کی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔