صبا قمر کا ساتھی اداکار سے ماضی میں محبت کا انکشاف
لندن( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چند برس قبل ایک ساتھی اداکار کی محبت میں مبتلا ہوگئی تھیں، تاہم ان کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک فلاحی تقریب میں شرکت کے دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک فلم میں ساتھ کام کرنے والے اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ اداکار اب شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی، کیونکہ اس سے ان کی ازدواجی زندگی میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کا ذکر اپنی بھانجی سے کیا تو اس نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اداکار کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھیں، جس سے انہوں نے اتفاق کیا۔اداکارہ کا یہ بیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے پھیل گیا ہے اور صارفین مختلف اداکاروں کے نام لے کر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔