ہنگو میں شہید فوجی جوانوں کی پشاور میں نماز جنازہ ادا
Sep 21, 2026|ویب ڈیسک
پشاور(اباسین خبر) ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہدا کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔شہدا میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خوارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 اہلکار شہید ہوئے تھے۔