کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکا، شہدا کی تعداد 25 ہوگئی

کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکا، شہدا کی تعداد 25 ہوگئی

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

کوہاٹ( اباسین خبر)پولیس لائن مسجد دھماکے میں زخمی مزید دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈاکٹر رب نواز بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک ریڑھی بان لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔