روسی انتخابات، یونائیٹڈ رشیا کو 57.86 فیصد ووٹوں سے برتری
Sep 21, 2026|ویب ڈیسک
ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اسٹیٹ ڈوما کے انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا نے اب تک گنے گئے 90.43 فیصد ووٹوں میں سے 57.86 فیصد حاصل کیے ہیں۔مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن 13.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا 8.9 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔نیو پیپلز پارٹی کو 7.94 فیصد جبکہ اے جسٹ رشیا پارٹی کو 4.95 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے، اس لیے جاری اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔