روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ڈرون حملے، 5 ہلاک

روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ڈرون حملے، 5 ہلاک

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ماسکو کے میئر نے دارالحکومت پر ہونے والے ڈرون حملے کو اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا، جبکہ حملے سے ماسکو کی ایک آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا۔روسی حکام کے مطابق خیرسون میں بھی ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید دو افراد مارے گئے، جن میں ایک انتخابی اہلکار بھی شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران روسی انتخابی نظام کو سائبر حملوں کی متعدد لہروں کا سامنا کرنا پڑا اور بیرونی عناصر نے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔