دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ریاستی ادارے اور عوام متحد ہیں:شاہد رند

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ریاستی ادارے اور عوام متحد ہیں:شاہد رند

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت اور 23 مغوی افراد کی بحفاظت بازیابی کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف بروقت کارروائی کرکے قومی شاہراہ پر عوام کی پُرامن آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر ایکشن لیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 گاڑیاں برآمد کرنے کے علاوہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔شاہد رند نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے اور عوام متحد ہیں۔