مقبول صابری کی برسی، صوفیانہ قوالی کا عظیم نام آج بھی زندہ
لاہور( شوبز ڈیسک) اردو قوالی کے معروف فنکار اور صابری برادرز کے بانی مقبول احمد صابری کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کی آواز اور صوفیانہ کلام نے قوالی کو عالمی سطح پر منفرد شناخت دلائی۔مقبول احمد صابری 12 اکتوبر 1945ء کو بھارتی شہر کلیانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر صابری برادرز تشکیل دیے اور ’’تاجدار حرم‘‘، ’’بھر دو جھولی میری‘‘ اور ’’میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘‘ جیسے مقبول کلام پیش کیے۔مقبول صابری طویل عرصے سے دل کے عارضے اور ذیابیطس میں مبتلا تھے۔ وہ 21 ستمبر 2011ء کو جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کی میت پاکستان لائی گئی اور کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں بڑے بھائی غلام فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کی گئی۔ مقبول صابری کی قوالیاں آج بھی موسیقی اور صوفیانہ کلام کے شائقین میں مقبول ہیں۔