خیبرپختونخوا میں سیلاب بحالی منصوبوں میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سیلاب بحالی منصوبوں میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

پشاور(اباسین خبر) خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کوہستان اسکینڈل کے بعد اپر اور لوئر دیر میں بحالی کے کاموں سے متعلق ایک اور بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر صوبائی اسمبلی میں بھی سوالات اٹھائے گئے۔تفصیلات کے مطابق 2022 کے سیلاب میں تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر، جن میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سمیت 31 منصوبے شامل تھے، کے لیے 47 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے تھے، تاہم چار سال گزرنے کے باوجود کئی منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔رپورٹس کے مطابق بعض نامکمل منصوبوں کو کاغذوں میں مکمل ظاہر کر کے متعلقہ کمیٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔قائمہ کمیٹی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو 15 دن کے اندر متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔