حج 2026 کے بعد پاکستانی حجاج کی واپسی شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

3 گھنٹے قبل
حج 2026 کے بعد پاکستانی حجاج کی واپسی شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد( اباسین خبر) حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اور پہلی پرواز کے ذریعے عازمین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وزارتِ مذہبی امور نے وزیراعظم کی ہدایت پر عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی۔طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔