واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر ایسے سنگین تنازع کے دوران اہم سفارتی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، آبادی کی نقل مکانی اور عالمی برادری پر مالی دباؤ پیدا ہوا۔الگرین نے کہا کہ جنگ اور انسانی بحران کے ماحول میں ان ممالک اور عناصر کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ سفارت کاری ہی تنازعات کے حل کا سب سے مؤثر راستہ ہے۔قرارداد کے مطابق ان کوششوں کو سراہنا دراصل تباہی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور متاثرہ بے گناہ افراد کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔
امریکی کانگریس میں پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف، قرارداد پیش
7 گھنٹے قبل