دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، سرفراز بگٹی
Oct 10, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ لوگوں کا مجمع دارالحکومت پر چڑھائی کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، انہیں مشورہ ہے کہ لوگوں کو کسی فیسٹیول کے لیے جمع کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو کھیلوں کے میدانوں کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، دونوں کے درمیان فرق واضح ہے۔ بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔