پی ٹی آئی لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، اگلا پڑاؤ مردان میں ہوگا

پی ٹی آئی لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، اگلا پڑاؤ مردان میں ہوگا

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ ساتویں روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ چارسدہ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا مردان جائے گا، جہاں آج رات قافلے کا پڑاؤ ہوگا۔ مردان میں قیام کے بعد لانگ مارچ صوابی کی جانب روانہ ہوگا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ 13 اکتوبر کو صوابی میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو اس کا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں حصہ نہیں دیا جارہا، تاہم صوبائی پولیس کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں۔ ان کے مطابق ترقی کے میدان میں خیبرپختونخوا سرفہرست ہے۔