احتجاج سے قبل بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی پولیس حراست میں

احتجاج سے قبل بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی پولیس حراست میں

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( شو بز ڈیسک)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کو نئی دہلی میں مجوزہ احتجاج میں شرکت سے قبل پولیس نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھروو راٹھی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کے خلاف جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شریک ہونے والے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار گروگرام میں ان کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں دہلی جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ دھروو راٹھی کے انکار پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔احتجاج کی منتظم جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔دوسری جانب احتجاج کے پیشِ نظر دہلی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ میٹرو اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔