شاہ ویر کادوانی شاہ رخ خان کی نقل پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

شاہ ویر کادوانی شاہ رخ خان کی نقل پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی کو بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مشہور انداز کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ڈرامہ سیریل ’سن میرے دل‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے شاہ ویر کادوانی ان دنوں ڈرامہ ’محبت‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ چھت پر کھڑے ہوکر شاہ رخ خان کے مشہور انداز میں دونوں بازو پھیلائے نظر آئے۔ ویڈیو کے پس منظر میں بالی ووڈ فلم ’دل والے‘ کا گانا ’گیروا‘ بھی چل رہا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شاہ ویر کو طنزیہ تبصروں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ مسلسل تنقید کے باوجود اداکار کا اعتماد قابلِ داد ہے، جبکہ ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاہ ویر کی ویڈیوز سے زیادہ دلچسپ ان کا تبصروں کا حصہ ہوتا ہے۔