تنوشری دتہ کا دعویٰ، راکھی ساونت نے بدنام کرنے کیلئے رقم لی
Oct 10, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں می ٹو مہم کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں بدنام کرنے کے لیے راکھی ساونت کو ڈھائی لاکھ روپے دیے تھے۔تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ راکھی ساونت نے ان کے خلاف پریس کانفرنس سے دو روز قبل نانا پاٹیکر کے ممبئی میں واقع گھر سے 2 سے ڈھائی لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔اداکارہ کے مطابق انہیں اس معاملے کی معلومات راکھی ساونت کی قریبی دوست راج شری مورے نے فراہم کیں۔ تنوشری دتہ نے بتایا کہ اس وقت وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا تھا۔تاہم راکھی ساونت اور راج شری مورے کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔