معاذ صداقت کے ’نو لُک سکس‘ کی ویڈیو وائرل

معاذ صداقت کے ’نو لُک سکس‘ کی ویڈیو وائرل

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شائقین کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ ان کے شاندار ’نو لُک سکس‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔معاذ نے اننگز کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر زبردست ’نو لُک سکس‘ لگایا، جس سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔نوجوان بلے باز نے اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ان کے ان منفرد شاٹس نے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کے ساتھ ان کے اعتماد اور صلاحیتوں کو بھی نمایاں کیا۔