کومل عزیز کے وزن میں اضافے پر تبصرے، اداکارہ ناراض

کومل عزیز کے وزن میں اضافے پر تبصرے، اداکارہ ناراض

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ کومل عزیز خان کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیے، جس پر اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ڈرامہ سیریلز ’بھروسہ پیار تیرا‘ اور ’رازِ الفت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی کومل عزیز ان دنوں شوبز سے دور ہیں اور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے وزن میں تبدیلی کو موضوعِ بحث بنا لیا۔بعض صارفین نے اداکارہ کے وزن میں اضافے پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے طرزِ زندگی پر بھی سوالات اٹھائے۔تنقیدی تبصروں پر کومل عزیز نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہیے اور اس نوعیت کے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔