پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے نمایاں بلے باز رہے۔معاذ صداقت نے 50 رنز بنا کر نصف سنچری مکمل کی، جبکہ فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب نے 8 اور حسن نواز نے ایک رن بنایا۔پاکستان نے ہدف حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم اپنی برتری مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔